15 جون 2009 - 19:30

مقبوضہ بیت المقدس …صہیونی ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقی اور مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں آئندہ بیس برسوں کے دوران فلسطینی بڑی اکثریت بن جائیں گے۔

اسرائیل کے میکرو اکانومی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے جیسی کارروائیوں کے ذریعے تل ابیب یہودیوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں اکثریت دلانا چاہتا ہے۔تاہم اس کے باوجود آئندہ بیس برسوں کے دوران فلسطینی علاقے میں اکثریت کے حامل ہوں گے۔میکرو اکانومی مرکز کی رپورٹ اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان میں تقسیم کی گئی ہے۔